اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر جنگ موشہ یعلون نے پیر کے روز امریکی ٹی وی چینل "ال ہورا" کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کو دھمکی دی ہےکہ ابھی اس کے خلاف فوجی آپشن موجود ہے لیکن اسے آخری راہ حل کے طور پر مد نظر قرار دیا گيا ہے۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے کہا کہ خلیج فارس کے عرب ممالک بھی ایران کے ایٹمی خطرے کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ ہیں۔ اسرائیلی وزیر جنگ نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل ضرورت پڑنے پر، ایران کے ایٹمی خطرے سے نمٹنے کے لئے ہر اتحادی کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169